ٹیکنالوجی

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکٹ ایپ کرکس لیب کا کویت کرکٹ ایسوسی ایشن سے معاہدہ

[ad_1]

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکٹ ایپ، کرکس لیب کا کویت کرکٹ ایسوسی ایشن سے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرکس لیب اور کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کرکس لیب کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام میچز کو ڈیجیٹلایز کرے گی۔ اس معاہدے کے تحت کمپنی جدید لائیو سکور کارڈ، بین الوقوامی میچز کی انٹرنیٹ کے ذریعے براہ راست کوریج، کھلاڑیوں اور میچز سے متعلق اعدادوشمار اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق معلومات شامل ہوں گی۔

کویت کرکٹ ایسوسی ایشن نے پچھلے چھ ماہ اس ایپ کو استعمال کیا اور اس کی کارکردگی کو اپنی ایسوسی ایشن کے لیے مکمل طور پر جانچا جس کے بعد انہوں نے اس ایپ کو اپنی ضروریات کے مطاق پایا۔کرکس لیب آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے جہاں سے ہر کوئی اس ایپ کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

اس موقع پر کرکس لیب کے سی ای او جناب ندیم اختر نے کہا کہ،کویت کرکٹ ایسوسی ایشن جی سی سی، مشرق وسطیٰ اور مینا ریجن میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ ہم اپنے شراکت دار کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین راہنمائی فراہم کریں تاکہ وہ کھلاڑیوں کی فلاح، ان کی پہچان میں اضافہ اور مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔ 

سابق ٹیست کرکٹر اور کرکس لیب کے ڈائریکٹر وسیم اکرم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں کویت کرکٹ ایسو سی ایشن کو مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے جدید اور انقلابی ٹیکنالوجی اپنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے آپ کو کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچنے کا موقع ملے گا۔ 

اس موقع پر کرکس لیب کے سی ٹی او عثمان ارشاد نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کی بہتری، ناظرین اور سپانسر کے لیے جدید اور بہترین موقع فراہم کرنے کے لیے کام کرنے کے منتظر ہیں۔ ہماری ایپ میں موجود ویڈیو انالیٹکس، کھلاڑیوں کی صحت اور تندرستی سے معتلق جانچ، ان کی نشونما، بال بائی بال کھلاڑیوں کی ویڈیو ٹیگنگ جیسے آپشن، کھلاڑیوں کو پرکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوں گے۔

کویت کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر حیدر فرمان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے کرکٹ کے سفر کو ڈیجیٹلایز کرنے کے لیے کرکس لیب کا انتخاب کیا۔ ہم کویت میں کرکٹ کی واحد گورننگ باڈی ہیں اس لیے امید کرتے ہیں کہ یہ ہماری حکومت کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی تعداد بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔

سٹیٹس ڈایئریکٹر جنرل کویت ساجد اشرف نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ ہم اپنے ناظرین کے لیے کرکٹ کو جدید طریقوں پر استوار کریں۔ ہم نے کرکس لیب کو ان تمام تقاضوں سے ہم آہنگ پایا اور یہی وجہ ہے کہ کویت کرکٹ کی موبائل ایپلی کیشن آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پلیٹ فارم پر لانچ کی جا سکی۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایشیا ڈویلپمنٹ آفیسر اقبال سکندر نے کہا کہ کویت کرکٹ نے جب ڈیجیٹلائزیشن اینڈ فین انگیجمنٹ ایوارڈ جیتا تو ہم نے اس کو نئی سوچ کے ساتھ دیکھنا شروع کیا اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم کرکس لیب کے ساتھ کرکٹ کی نئی جہتوں کو پانے کے لیے تیار ہیں اور اب ہمارے سنہرے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ ہمیں کویت کرکٹ کا مستقبل بہت تابناک نظر آ رہا ہے۔

کرکس لیب پچھلے چھ ماہ سے دنیا بھر کے 97 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے اور دو لاکھ سے زائد صارفین اس کی سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں جن کی تعداد اس سال کے آخر تک دس لاکھ سے بھی زائد ہونے کی توقع ہے۔ کرکس لیب نے حال ہی میں اپنی ایپ میں یوٹیوب اور سوشل میڈیا براڈ کاسٹر کے لیے ایک نیا فیچر بھی متعارف 

 کروایا ہے جو کہ ایک ٹیم کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button