ٹیکنالوجی

زونگ نے اپنا شہر گجرات آفر لانچ کر دی 

[ad_1]

زونگ نے “اپنا شہر گجرات “آفر لانچ کر دی 

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹیلی کام کمپنی زونگ نے “اپنا شہر گجرات “کے نام سے نئی کال اور ڈیٹا آفر لانچ کر دی ، آفر سے گجرات ،جلال پورجٹاں اور لالہ موسیٰ کے صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

آفر کے تحت زونگ صارفین کو ایک ہزار میسج ایک ہزار زونگ منٹس اور 40منٹس دوسرے نیٹ ورکس کے مہیا کیے جائیں گے جبکہ 5جی بی ڈیٹا بھی مہیا کیا جائے گاجسے صارفین ایک ہفتے میں استعمال کر سکیں گے ۔یہ سب کچھ صارفین کو صرف 90روپے کے لوڈ میں مہیا کیا جائے گا۔

زونگ کے پری پیڈصارفین یہ سہولت #4466*ملا کر حاصل کر سکتے ہیں ۔دوسرے نیٹ ورک کے صارفین سروس حاصل کرنے کیلئے ہیلپ لائن   یا قریبی زونگ فرنچائز پر جاکر اپنا نمبر زونگ پر منتقل کر سکتے ہیں ۔

زونگ ترجمان کے مطابق “اپنا شہر گجرات”آفر زونگ کے سپیشل پیکج “اپنا شہر “کے تحت گجرات ،جلال پور جٹاں اور لالہ موسیٰ کیلئے مہیا کی گئی ہے ، سپیشل پیکج کے تحت زونگ کے مختلف شہروں کے صارفین اپنی آفرخود منتخب کر سکتے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پورے پاکستان میں بہتر رابطے کیلئے کام کر رہے ہیں ہم پاکستانی نیٹ ورک کو 5جی کی طرف لے کر جا رہے ہیں ۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button