ٹیکنالوجی

فیس بک اور گوگل کے بہت سے ملازمین فارغ بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں، سندر پچائی اور مارک زکر برگ  کا اشارہ، ٹیک مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی

[ad_1]

فیس بک اور گوگل کے بہت سے ملازمین فارغ بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں، سندر …

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایسا لگتا ہے کہ سلیکون ویلی میں اچھے دن اب جلد ہی رخصت ہونے والے ہیں، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دو ٹیک کمپنیوں کے سی ای اوز میٹا کے مارک زکر برگ اور گوگل کے سندر پچائی نے کمپنیوں میں ضرورت سے زیادہ ملازمین بھرتی کیے جانے کی بات کی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سندر پچائی نے ڈھکے چھپے انداز میں کہا کہ گوگل میں فی ملازم کارکردگی کی شرح انتہائی کم ہے تاہم فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے صاف الفاظ میں کہا کہ میٹا میں ایسے بہت سے ملازمین موجود ہیں جنہیں یہاں نہیں ہونا چاہیے۔

سندر پچائی اور مارک زکر برگ نے یہ باتیں ملازمین سے براہ راست کیں ،  دونوں کے بیانات کو ان ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جا رہا ہے جو اپنے کام کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے تھے۔ ٹیک کمپنیوں کے بارے میں عمومی تاثر ہے کہ وہ اپنے ملازمین کا بہت زیادہ خیال کرتی ہیں اور ان پر واری صدقے جاتی ہیں لیکن دو بڑے سی ای اوز  اگر یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کے ملازمین فارغ بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں تو یہ اس انڈسٹری میں کام کرنے والے کارکنوں کیلئے کوئی ابھی خبر نہیں ہے۔

مزید :

بزنسسائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button