ٹیکنالوجی

فیس بک کی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ 

[ad_1]

فیس بک کی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ 

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی طرف فیس بک بھی اپنے صارفین کی سرچ ہسٹری کو اپنے پاس محفوظ کرتا ہے۔ اگرچہ فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگز اس سرچ ہسٹری کو صارف تک ہی محدود رکھتی ہیں تاہم فون گم ہو جانے یا دیگر ایسی ہی کسی صورت میں یہ ہسٹری لوگوں کے ہاتھ لگ سکتی ہے اور وہ فیس بک پر آپ کی مواد دیکھنے کی عادات کے متعلق جان سکتے ہیں۔ یہاں خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ آپ جب چاہیں فیس بک کی طرف سے محفوظ کی گئی سرچ ہسٹری کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ gadgetsnow.com کے مطابق اگر آپ اپنی فیس بک سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ ورژن میں سب سے پہلے فیس بک سرچ بار پر ماﺅس سے کلک کریں۔ اس طرح اپنی کی حالیہ سرچز کی فہرست آپ کے سامنے آ جائے گی۔ یہاں سب سے اوپر دائیں جانب ’ایڈٹ‘ کا آپشن موجود ہو گا۔ اس پر کلک کرنے سے آپ کی مکمل سرچ ہسٹری اوپن ہو جائے گی۔ یہاں سے آپ ہسٹری کو ایک ایک کرکے یا سب کچھ ایک ہی کلک کے ساتھ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ فون میں سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کے لیے فیس بک ایپلی کیشن کھول کر اوپر کی طرف ’سرچ آئیکن‘ پر کلک کریں۔ یہاں بھی حالیہ سرچز کے ساتھ آپ کو ’ایڈٹ‘ کا آپشن نظر آئے گااس پر کلک کرنے سے آپ کا ’ایکٹیویٹی لاگ‘ کھل جائے گا۔ یہاں ’کلیئر سرچز‘پر کلک کرکے آپ انہیں ایک ہی بار میں ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button