ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے اہم ترین فیچر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

[ad_1]

واٹس ایپ نے اہم ترین فیچر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

نیویارک (ویب ڈیسک)ہرشخص کی پسندیدہ اور لازم ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ایک بڑی تبدیلی کرنے جارہاہے جس کے تحت اب فارورڈ میسجز ایک سے زیادہ گروپس میں بھیجنا ممکن نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں صارفین کو اب انتباہ کیا جائے گا جب وہ پہلے سے فارورڈ کیے گئے میسج کو متعدد واٹس ایپ گروپس میں بھیجنے کی کوشش کریں گے۔رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے الرٹ میں کہا جائے گا کہ  فارورڈ کردہ پیغامات صرف ایک گروپ چیٹ پر بھیجے جا سکتے ہیں۔

ویب بیٹا انفوکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر پہلے کچھ اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے شروع کیا گیا تھا لیکن اب اسے مزید ٹیسٹرز اور iOS صارفین کے لیے بھی بڑھایا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے  یہ قدم دنیا بھر میں غلط معلومات کے پروپیگنڈہ پر قابو پانے کے لیے اٹھایا گیا ہو۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button