ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر اپنی تصویر کو بطور سٹیکر استعمال کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

[ad_1]

واٹس ایپ پر اپنی تصویر کو بطور سٹیکر استعمال کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ پر ایموجیز اور دیگر ایسی چیزوں کے ساتھ ساتھ ایک سٹیکر پیک بھی دیا جاتا ہے جسے ڈاﺅن لوڈ کر کے صارفین اپنی مرضی کے سٹیکرز کو چیٹنگ میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ایسا طریقہ بھی ہے کہ صارفین اپنی کسی بھی تصویر کو بطور ’واٹس ایپ سٹیکر‘ استعمال کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 24کے مطابق اپنی تصویر کو واٹس ایپ سٹیکر میں تبدیل کرنے کے لیے موبائل فون کے براﺅزر یا کمپیوٹر پر ’واٹس ایپ ویب‘ کھولیں۔

واٹس ایپ ویب میں وہ چیٹنگ بار کھولیں جس میں آپ اپنی تصویر کو بطور سٹیکر شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں ’پیپرکلپ‘ (Paperclip Icon)پر کلک کریں، جو ونڈو کے نچلے حصے میں بائیں طرف کونے میں آپ کو نظر آ رہی ہو گی۔ پیپر آئیکن کو کلک کرنے کے بعد سامنے آنے والے مینیو میں سٹیکر آپشن میں جائیں جو تصاویر اور ویڈیوز کے آپشن کے اوپر موجود ہو گی۔

سٹیکر آپشن میں جانے کے بعد یہاں سے اپنی تصویر منتخب کریں جسے آپ سٹیکر بنانا چاہتے ہیں۔ جیسے ہی آپ اس تصویر کو منتخب کریں گے ایک نئی ونڈو کھل جائے گی جس میں کئی ایڈیٹنگ ٹولز ہوں گے جن کے ذریعے آپ اس تصویر میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ ان تبدیلیوں کے بعد اپنا میسج ٹائپ کریں اور ’سینڈ‘ کے بٹن پر کلک کر دیں۔ اس طرح آپ کے میسج کے ساتھ یہ تصویر سٹیکر کی صورت مطلوبہ صارف کو چلی جائے گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button