ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر اپنے آپ سے چیٹ کرنے یا نوٹس لینے کا آسان طریقہ

[ad_1]

واٹس ایپ پر اپنے آپ سے چیٹ کرنے یا نوٹس لینے کا آسان طریقہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ آج ہر شخص کے موبائل فون میں موجود ہے اور اکثر لوگ ایسے بھی ہوں گے جو روزمرہ کاموں کے حوالے سے نوٹس لکھنے کے لیے الگ سے ایپلی کیشنز اپنے فون میں انسٹال کرتے ہیں۔ تو کیوں نہ ایسے لوگوں کو بتایا جائے کہ وہ الگ سے ایپلی کیشن انسٹال کرنے کی بجائے یہ کام واٹس ایپ سے بھی لے سکتے ہیں۔ 

انڈیا ٹوڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں اس کا طریقہ بتایا ہے۔ اس طریقے میں آپ کو خود اپنے ساتھ ہی چیٹنگ سٹارٹ کرنی ہو گی۔ اس کے بعد آپ کو جب بھی کوئی بات یاد رکھنے کے لیے محفوظ کرنی ہو وہ اس چیٹنگ بار میں میسج کی صورت میں خود کو ہی بھیج دیں اور جب چاہیں پڑھ لیں۔ 

اپنے ہی نمبر پر چیٹنگ شروع کرنے کے لیے اپنا نمبر اپنے موبائل فون میں محفوظ کریں اور پھر کنٹیکٹس (Contacts)میں جا کر اپنے نمبر پر کلک کرکے تفصیل کھولیں۔ یہاں آپ کے سامنے ظاہر ہو جائے گا کہ اس نمبر پر واٹس ایپ موجود ہے۔ یہیں سے آپ اس نمبر پر میسج کرنے کے آپشن کو کلک کریں۔ اس طرح آپ کے سامنے اپنے ہی نمبر پر چیٹنگ کے لیے واٹس ایپ بار کھل کر سامنے آ جائے گی۔اب آپ جو بھی نوٹس محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، اس چیٹنگ بار میں اپنے آپ کو میسج کرتے جائیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button