ٹیکنالوجی

وہ 7باتیں جن کی وجہ سے آپ کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ بلاک ہوسکتا ہے

[ad_1]

وہ 7باتیں جن کی وجہ سے آپ کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ بلاک ہوسکتا ہے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپلی کیشن بن چکی ہے۔ اس کی ملکیت رکھنے والی کمپنی ’میٹا‘ کی طرف سے واٹس ایپ صارفین کے لیے کچھ قواعد و ضوابط رکھے گئے ہیں جن کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں واٹس ایپ اکاﺅنٹ بند ہو سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کی طرف سے اپنی ایک رپورٹ میں کچھ ایسے ہی قواعد بیان کیے گئے ہیں جن پر عمل نہ کرنے پر واٹس ایپ صارفین مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ یہ قواعد درج ذیل ہیں:۔

واٹس ایپ اکاﺅنٹ کا120سے زائد دن تک غیرمتحرک رہنا

واٹس ایپ کی آفیشل ایپلی کیشن کے ساتھ واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ جیسی غیرمجاز ایپلی کیشنز استعمال کرنا

سپام میسجز بھیجنا، براڈ کاسٹ لسٹ اور گروپ بنا کر بلا اجازت لوگوں کو ان میں شامل کرنا

ایک ہی دن میں کئی لوگوں کی طرف سے آپ کو واٹس ایپ پر بلاک کردینا

فیک نیوز پھیلانا

واٹس ایپ کے ذریعے دوسروں وائرس بھیجنا

خود کار طریقے سے کئی نئے اکاﺅنٹس بنانا

اجازت کے بغیر کسی شخص کی معلومات شیئر کرنا

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button