ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کی خریداری ایلون مسک کی پیشکش پر عرب شہزادہ ولید بن طلال بھی میدان میں آگئے

[ad_1]

ٹوئٹر کی خریداری ، ایلون مسک کی پیشکش پر عرب شہزادہ ولید بن طلال بھی میدان …

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شہزادے ولید بن طلال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے لیے دی گئی پیش کش اس کی گروتھ کی قدر کے مطابق نہیں،  ٹوئٹر کے بطور دوسرے بڑے شراکت دار کے طور پر میں اس پیشکش کو مسترد کرتا ہوں۔

اس سے قبل گذشتہ روز ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 بلین ڈالر زمیں خریدنے کی پیشکش کی تھی، مسک نے اپریل کے شروع میں ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدے تھے، جن کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے اور ان کی کل مالیت تقریباً 3 ارب ڈالرز ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر کے سب زیادہ شیئر ہولڈر رکھنے والے ممبر ہیں۔

یاد رہے کہ ایلون مسک کی پیش کش 54.20 ڈالرزفی حصص بنتی ہے جو کہ یکم اپریل کو ٹوئٹر کے سٹاک کی اختتامی قیمت کے 38 فیصد پریمیئم کی نمائندگی کرتی ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button