ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کی رمضان کی کامیاب مہم تقریباً 2.5 بلین ویوز کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی

[ad_1]

ٹک ٹاک کی رمضان کی کامیاب مہم تقریباً 2.5 بلین ویوز کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی

کراچی (پروموشنل ریلیز) مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم TikTok نے حال ہی میں پاکستان میں اپنی رمضان مہم کا اختتام ‘StitchKindness#’ کے عنوان سے کیا جس نے ماہ مقدس کی روح کو سمیٹ کر صارفین کے درمیان ایثار اور خوشیاں باٹننے کا پیغام دیا۔ رمضان اور عید کے حوالے سے پانچ ہیش ٹیگز کے ذریعے چلنے والی اس مہم نے اس پاک مہینے کے دوران تقریباً 2.5 بلین ویوس حاصل کیے۔

متحرک اور شاندار مہم میں اداکارہ عروہ حسین، گلوکار بلال خان، اور مشہور TikTok  تخلیق کار رومیسا خان اور ایمن زمان شامل تھے۔ یہ قابل ستائش اشتہار ایک علامت کے طور پر اُبھڑا ہے جس کے ذریعے TikTok نے کمیونٹیز کی بہتری اور پاکستانیوں کو تفریح کے ذریعے جوڑنے کے اپنے وژن کو ظاہر کیا۔

ہیش ٹیگ StitchKindness#، 1 بلین ناظرین تک پہنچا اور اپنی ویڈیوز میں بے لوث اور محنتی لوگوں کو نمایاں کیا جو روزہ رکھنے اور مشکل حالات میں اپنے فرائض کی پابندی کرتے ہوئے دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ پاکستان بھر میں ڈیجیٹل تخلیق کاروں نے اس مہم کے لیے TikTok اشتہار کے ساتھ اپنے ویڈیوز کو جوڑ کر ایثار کا ایک سلسلہ بنایا جس نے رمضان کے دوران ان گمنام ہیروز کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی عزت افزائی کی۔

ایک اور ہیش ٹیگ، MaheRamzan# جس نے 675.5 ملین ویوز حاصل کئیے، نے رمضان کی روح کو منایا اور ماہ مقدم میں اپنی پسندیدہ روایات کمیونٹی کے ساتھ شیئر کیں۔ مزید برآں، RamzanRoutine#  اقدام نے TikTok صارفین کو سحری اور افطار سے لطف اندوز ہوتے ہوئے فٹنس اور صحت کے بارے میں 208.1 ملین لوگوں کو آگاہ کیا۔ صارفین نے IftarKiTayyari#  ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ رمضان فوڈ ویڈیوز بھی شیئر کیں، جس نے 257.3 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کئیے۔

مہم کا اختتام ملک میں سب سے زیادہ منائے جانے والے تہوار میں سے ایک عید الفطر کے ساتھ ہوا۔ عید کے پرمسرت موقع کو منانے کے لیے، کمیونٹی نے EidKiKhushiyan# کو  268.3 ملین سے زائد بار استعمال کیا اور ساتھ ہی ساتھ ایپ کے اندر موجود عید کے خصوصی اور دلچسپ فلٹرز سے محظوظ ہوئے۔

رمضان مہم کے  حصے کے طور پر، TikTok نے رزق فاؤنڈیشن کے ساتھ بھی الحاق کیا اور پاکستان کے متعدد شہروں میں کامیابی سے راشن مہم چلائی۔ اس عطیہ نے TikTok اور رزق فاؤنڈیشن کے درمیان ایک طویل المدتی تعاون کا آغاز کیا، جس کا مقصد ملک میں متعدد کمیونٹیز کو درپیش خوراک کی کمی اور غذائیت کے فقدان سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔

رمضان ہمیشہ سے عظیم روحانی تقویت، مقدس تقریبات اور اجتماعات کا مہینہ رہا ہے۔ اپنی مہم کے ساتھ، TikTok کا مقصد دنیا بھر میں اپنی کمیونٹی تک ماہ سیام کی روح کو پہنچانا اور تخلیقی صلاحیتوں کی ترغیب دینے کے ساتھ دنیا بھر میں اپنی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کے لیے خوشیاں لانا ہے۔ 

مزید :

اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجیRamadanRamadan News



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button