ٹیکنالوجی

ٹیسلا کاروں کی قیمتیں کم کرسکتی  ہے ایلون مسک نے مشروط آمادگی ظاہر کردی

[ad_1]

“ٹیسلا کاروں کی قیمتیں کم کرسکتی  ہے” ایلون مسک نے مشروط آمادگی ظاہر کردی

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی سے چلنے والی کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے مشروط طور پر کاروں کی قیمتوں میں کمی پر آمادگی ظاہر کردی۔

ٹوئٹر پر ایک جنوبی کورین صحافی نے سوال کیا کہ  کورونا وبا کے خاتمے کے بعد اگر سپلائی چین بحال ہوتی ہے تو کیا ٹیسلا اپنی کاروں کی قیمتوں میں کمی کرے گی؟ اس پر ایلون مسک نے مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے جواب دیا کہ اگر افراطِ زر کی شرح مستحکم ہوتی ہے تو ہم کاروں کی قیمتیں کم کرسکتے ہیں۔

العربیہ کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران ٹیسلا نے کئی بار اپنی کاروں کی قیمتیں بڑھائی ہیں جس کی وجہ سورس چپس سمیت دیگر اہم پرزہ جات کی سپلائی متاثر ہونا بتایا گیا ہے۔

مزید :

بزنسسائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button