ٹیکنالوجی

چین کی  اپنے  ذاتی خلائی سٹیشن کی تعمیر مکمل  کرنے کیلئے خلا میں ٹیم بھیجنے کا اعلان

[ad_1]

چین کی  اپنے  ذاتی خلائی سٹیشن کی تعمیر مکمل  کرنے کیلئے خلا میں ٹیم بھیجنے …

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے اپنے خلائی سٹیشن کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے تین رکنی ٹیم خلا میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔ چینی خلا بازوں کی یہ ٹیم اتوار کے روز چھ ماہ کے مشن پر خلا میں روانہ ہوگی اور زمین کے مدار میں موجود چین کے خلائی سٹیشن کی تعمیر مکمل کرے گی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق خلا بازوں چین ڈونگ، لیو یانگ اور چائی ہوزے اتوار کے روز شینزو 14 سپیس شپ کے ذریعے خلا میں جائیں گے اور تیان گونگ خلائی سٹیشن پر لینڈ کریں گے۔  شینزو 14 کو شمال مغربی صوبے گانسو کے جیو کوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانچ کیا جائے گا۔  اس ٹیم کا مشن نیشنل سپیس لیبارٹری میں خلائی سٹیشن کی تعمیر ہوگا۔

چینی حکام نے بتایا کہ خلا باز زمین پر موجود ٹیم کے ساتھ مل کر سٹیشن کی تعمیر مکمل کریں گے، یہ پہلی بار لیب موڈیول میں داخل ہوں گے اور اس کو انسانوں کے رہنے کے قابل بنائیں گے۔ اس کے علاوہ یہ لیبارٹری میں سائنسی تجربات کیلئے درجنوں خانے بھی بنائیں گے۔ 

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button