ٹیکنالوجی

کیا کمپیوٹر انتہائی سستے ہونے والے ہیں؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی مارکیٹ پر ابھی سے نظریں جمالیں گے

[ad_1]

کیا کمپیوٹر انتہائی سستے ہونے والے ہیں؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی مارکیٹ پر ابھی …

 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی (کمپیوٹر)مارکیٹ 2020ء اور 2021ء میں ترقی کے زینے طے کرنے کے بعد رواں سال گراوٹ کا شکا رہو چکی ہے کیونکہ مارکیٹ میں پہلی بار سپلائی، ڈیمانڈ سے بڑھ گئی ہے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ’آسس‘ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر ریکس لی نے بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں پی سی مارکیٹ ڈیمانڈ کی نسبت سپلائی میں مزید اضافہ دیکھے گی۔ 

ریکس لی کا کہنا تھا کہ ”اس صورتحال کے پیش نظر آسس مکمل کوشش کرے گی کہ کاروبار کو مستحکم رکھا جائے۔“ ریکس لی کی طرف سے یورپی، امریکی اور چینی پی سی مارکیٹس سے وابستہ لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مارکیٹ میں تنزلی کے اس رجحان سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ”ہماری کمپنی آسس ’اوور سپلائی‘ سے بچنا چاہتی ہے مگر گلوبل پی سی مارکیٹ میں دیگر کمپنیوں کے ساتھ مسابقت بھی برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ہمارے لیے مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کی تعداد کم کرنا ایک مشکل فیصلہ ہو گا۔ اس صورتحال میں تمام کمپنیوں کو مل کر کوئی لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔“

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button