ٹیکنالوجی

یوٹیوبرز پر ٹیکس لگائے جانے کی افواہوں  کی حقیقت سامنے آگئی حکومت نے تردید کردی

[ad_1]

یوٹیوبرز پر ٹیکس لگائے جانے کی افواہوں  کی حقیقت سامنے آگئی، حکومت نے تردید …

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکومت نے یوٹیوبرز پر ٹیکس لگائے جانے کی افواہوں کی تردید کردی اور واضح کیا کہ ابھی ایسی کو ئی تجویز زیر غور نہیں۔

میڈیا کے چند لوگوں کے ساتھ گفتگو کے دوران وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایسی افواہوں کی تردید کی جس میں کہا جارہا تھاکہ حکومت اب یوٹیوبرز پر بھی ٹیکس لگانے جارہی ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ بجٹ میں ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی حکومت کا کوئی ایسا ارادہ ہے، اگر مستقبل میں کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو بھی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل اپنایاجائے گا۔

وفاقی وزراء نے بتایا کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ لوگوں کی معاونت کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے تا کہ ان کے لیے وسائل کو مزید وسعت مل سکے۔

مزید :

بزنسسائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button