ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کردی

[ad_1]

ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کردی

نیویارک (ویب ڈیسک) ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کردی۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے کمپنی میں بورڈ کی ممکنہ نشست کو مسترد کرنے کے بعد جمعرات کو یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن فائلنگ میں ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کی، ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے شیئر کی خریداری کے بعد عالمی ٹریڈنگ مارکیٹ میں کمپنی کے 189 فیصد حصص بڑھ گئے ہیں۔ایلون مسک نے اپریل کے شروع میں ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا تھا، جن کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے اور ان کی کل مالیت تقریبا 3 ارب ڈالرز ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر نے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبرشپ کیلئے بھی ایلون مسک کی نامزدگی کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایلون مسک نے کہا کہ اُن کا مقصد ہوگا کہ ٹوئٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر کریں اور اس کی ترقی کا باعث بنیں۔اس سے قبل نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے کہا تھا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کیلئے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہوں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button