ٹیکنالوجی

 ایلون مسک کو اپنے نجی ہوائی جہاز پر محض نو منٹ کی پرواز پر کڑی تنقید کا سامنا

[ad_1]

 ایلون مسک کو اپنے نجی ہوائی جہاز پر محض نو منٹ کی پرواز پر کڑی تنقید کا سامنا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کو اپنے نجی ہوائی جہاز پر محض نو منٹ کی پرواز کرنے پر انٹرنیٹ صارفین نے کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایلون مسک نے گزشتہ روز کیلیفورنیا کے شہر سین فرانسسکو میں یہ معمولی فاصلہ بھی ہوائی جہاز کے ذریعے طے کیا۔ ان کا جہاز محض 9منٹ تک ہوا میں رہا اور لینڈ کر گیا۔یہ فاصلہ گاڑی کے ذریعے وہ ایک گھنٹے سے کم وقت میں طے کر سکتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے اس سفر پر برانگیختہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف ایلون مسک ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کام کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور دوسری طرف اتنا کم سفر بھی ہوائی جہاز کے ذریعے طے کرکے ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ ایک شخص نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ”اگر یہی فاصلہ ایلون مسک اپنی ٹیسلا کار میں طے کرتے تو جہاز کے ذریعے ماحول کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔“

واضح رہے کہ امریکہ ہی کے ایک طالب علم نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے ایک خودکار سسٹم بنا رکھا ہے جو ایلون مسک کے نجی ہوائی جہاز کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور ان کا یہ جہاز جب، جہاں، جتنا سفر کرتا ہے یہ خودکار سسٹم اس سفر کی معلومات خودکار طریقے سے ٹوئٹر ہینڈل @ElonJetپر پوسٹ کر دیتا ہے۔ اس 9منٹ کی پرواز کا علم بھی لوگوں کو اسی ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے ہوا۔ ایلون مسک اس طالب علم کو اس خودکار سسٹم کو ختم کرنے کے عوض بھاری رقم کا لالچ بھی دے چکے ہیں مگر اس نے اسے ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ 

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button