ٹیکنالوجی

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

[ad_1]

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے صارفین کی جانب سے اس حوالے سے شکایات کی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین دوسرے لوگوں سے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کیوں متاثر ہوئی ہیں اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔ یہ بات بھی سامنے نہیں آسکی کہ سروسز کیوں  متاثر ہوئی ہیں۔ عمومی طور پر سمندر میں بچھائی گئی کیبلز میں خرابی آنے یا ان کے ٹوٹ جانے کے باعث انٹرنیٹ متاثر ہوتا ہے لیکن پیر کو ہونے والی خرابی کی وجہ کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button