ٹیکنالوجی

10 ماہ قبل دریا میں گرنے والا آئی فون مل گیا

[ad_1]

10 ماہ قبل دریا میں گرنے والا آئی فون مل گیا

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں   ایک آئی فون دریا میں گرنے کے 10 ماہ بعد واپس ملا تو وہ بدستور کام کررہا تھا جو اگست 2021 میں 35 سالہ اوئن ڈیوس سے ایک تقریب کے دوران  دریائے Wye میں یہ فون گرا تھا۔

گلوسٹرشائر سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ میگوئیل پوچیکو نے اس فون کو 10 ماہ بعد جون کے شروع میں دریا میں دریافت کیا اور اس کے مالک کو تلاش کرنے کے لیے ایک فیس بک گروپ میں تصویر شیئر کی، میگوئیل نے اس فون کو گھر لے جاکر خشک کیا اور اگلی صبح چارج پر لگایا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ وہ کام کرنے لگا تھا۔

دوسری جانب اس کی فیس بک شیئر اتنی بار شیئر ہوئی کہ اس کے مالک کو تلاش کرلیا گیا۔فون کے سکرین سیور پر اوئن ڈیوس اور ایک خاتون کی تصویر موجود تھی جو اسی دن کی تھی جب یہ آئی فون دریا میں گم ہوگیا تھا۔

اوئن ڈیوس نے بتایا کہ ہم اس وقت ایک کشتی پر تھے اور توازن بگڑنے سے دریا میں گر گئے تھے، اس موقع پر جیب میں موجود فون پانی میں گم ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ میگوئیل کی کوششوں سے متاثر ہوئے ہیں اور پہلے تو مجھے یقین نہیں آیا تھا کہ 10 ماہ دریا میں رہ کر بھی فون خراب نہیں ہوا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹسسائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button