ٹیکنالوجی

21 اپریل کو پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوں گی لیکن کیوں؟ پی ٹی اے نے اعلان کردیا

[ad_1]

21 اپریل کو پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوں گی لیکن کیوں؟ پی ٹی اے نے …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ 21 اپریل کو کچھ  گھنٹوں کیلئے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر رہیں گی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ   بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو4 کے ایک حصے پر پاور ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022 کو صبح 02:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک کی جائے گی۔ اس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو صرف مذکورہ وقت کے دوران رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمّل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لئے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔ پورے ملک میں انٹرنیٹ خدمات کی دستیابی معمول کے مطابق رہے گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button