ٹیکنالوجی

 8GB + 4GB ایکسٹنڈڈ ریم ، 50میگا پکسل ریئر کیمرہ اور 5000mAh  بیٹری کے ساتھ ویوو کا نیا سمارٹ فون Y33T پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 

[ad_1]

 8GB + 4GB ایکسٹنڈڈ ریم ، 50میگا پکسل ریئر کیمرہ اور 5000mAh  بیٹری کے ساتھ ویوو کا …

کراچی (پروموشنل ریلیز) سما رٹ فون بنا نے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے آج پاکستان میں اپنی وائی سیریز کا نیا سمارٹ فون ویوو Y33T متعارف کروا دیا ۔ Y33T کے ساتھ ویوو نے اپنی خصوصی طور پر نو جوانوں  پر مبنی وائی سیریز کو انتہا ئی کا ر آمد جدت سے ہمکنا ر کرتے ہوۓ کم بجٹ میں بہترین فیچرز دینے کی اپنی ویژن کو نئی جہت پر گامزن کر دیا ہے۔Y33T  میں دیر تک چلنے والی 5000mAh  کی  پاور فل بیٹری ، 50*میگا پکسل ریئر کیمرہ اور  18Wفاسٹ چارج  جیسی سہولیات مو جود ہیں ۔ 

 اپنی 8.0mm کی سلیک اور دلکش باڈ ی میں  پیکڈ ویوو کا Y33T جدید کیمرہ کے ساتھ برق رفتار کارکردگی دکھا تا ہے ۔ نئے  ویوو Y33Tکو خا ص طور پرایسے نوجوانوں کی لا ئف سٹا ئل کو مد نظر رکھتے ہو ئے تیا ر کیا گیا ہے جو ہمیشہ تیز رفتار زندگی کے ساتھ قدم ملا کر چلتے ہیں اور  یہ چاہتے ہیں کہ ان کی پا ور پیکڈ ڈیوائسز جد ید ترین فیچرز سے آرا ستہ ہوں ۔ 

اعلیٰ ترین فوٹوگرا فی کے لیے جدید ترین کیمرہ 

ویوو Y33T اعلیٰ ترین فوٹو گرافی کے لیے جدید ترین 50MP کیمرہ کی سہو لت سے آراستہ ہے۔ اس کیمرہ کے ذریعے آپ زندگی کے یا د گار لمحا ت کو با آسانی محفوظ کر سکتے ہیں اورپھر آ پ اس تصویر کو زوم کریں یا کرا پ ، تصویر کے معیار پر کو ئی اثر نہ ہو گا ۔ 16میگا پکسل سپر نائٹ سیلفی کیمرہ اور جدید پوٹر یٹ الگو رتھم کے ذریعے Y33T ہر وقت ایچ ڈی معیا ر کی سیلفی کھینچنے کو ممکن بنا تا ہے ۔اس میں موجود نائٹ سیلفی نوائز ریڈکشن اور سمارٹ سکرین فلیش، بیک گرائونڈ کے مقابلے میں آپ کے چہرے کو روشن کرتا ہے جس سے چہرہ واضح ہو جا تا ہے اور تصویر حقیقت کے قریب تر ہو جاتی ہے ۔ 

اس سمار ٹ فون کے دیگر جدید فیچر ز میں فرنٹ کیمرہ پر سپر میکرو کیمرہ اورسپر HDR کے ساتھ  پرسنلائزڈ پوٹریٹ  موڈ کی سہو لت شامل ہے جو آپ کی قدرتی خو بصورتی کو اور بھی مسحو ر کن بنا دے گی ۔ 

بہتر ین کا رکردگی کے لیے لمبے عرصہ تک چلنے والی بیٹری 

بہتر ین بیٹری لا ئف کو یقینی بنا نے کے لیے ویوو Y33T    *5000mAhکی بڑی بیٹری اور تھوڑے سے وقت میں اس سمارٹ فون کو مکمل چارج کر دینے والی  *18Wفاسٹ چار ج ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹیکنالوجی انرجی کے استعمال کا موثر انتظام کرتے ہو ئے صارفین کو بیٹری میں مو جود چارجنگ کو آخری حد تک استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے ۔ 

 ویوو Y33T میں 8GB *میموری کے ساتھ ایکسٹنڈڈ ریم 2.0 کی سہولت موجود ہے ۔ اس سہو لت کو سادہ الفاظ میں  بیان کیا جا ئے تو ہم یوں کہیں گے کہ متعدد اپلیکیشنز کے یکے بعد دیگرے بلاتعطل استعمال کو یقینی  بنا نے کے لیے اس سمار ٹ فون میں  4GBاضافی روم بطور  RAMدستیا ب ہو گی ۔ ایکسٹنڈڈ ریم کی اس سہولت کے ذریعے صارفین نہ صر ف اپنی پسندیدہ ایپس کو ڈائون لوڈ کر پا ئیں گے بلکہ انہیں تیز رفتاری سے چلا بھی سکیں گے ۔ 

مزید بر آں اس سما رٹ میں  *128GBکی بہت بڑی روم اور   Snapdragon 680   پرا سیسر موجود ہے جو  امیج کے معیار اور گیمنگ کی کارکر دگی کو بہتر بنا دیتا ہے ۔علاوہ ازیں صارفین کے لیے گیمنگ کے تجربے کو اور بھی خا ص بنا نے کے لیے اس میں اپ ڈیٹڈ ’’ الٹرا گیم موڈ ‘‘ بھی مو جود ہے ۔ 

سٹا ئل کو چار چاند لگا نے کے لیے سما رٹ ڈیز ائن 

8.0mm * کی سلم باڈی میں  5000mAhکی بڑی بیٹری اور  2.5D فلیٹ فریم کے ساتھ، Y33T انتہائی دلکش ، سلم اورجدید  ڈیز ائن میں دستیاب ہے ۔ وزن کو کم رکھتےہوئے اسے خصو صی ٹیکنالو جی سے تیا ر کیا گیا ہے جس سے صارف کو اسے پکڑنے اور استعمال میں لانے میں آسا نی ہوتی ہے ۔

 ویو و کے مخصو ص ’’ Dual Tone Step‘‘  ڈیزا ئن کے مطا بق اس کے ریئر کیمرہ  کو بڑی نفاست سے اس میں نصب کیا گیا ہے اور صا رفین کے لیے اس کیمرہ سسٹم کو  امیجنگ کی طاقتور ٹیکنالوجیز سے آراستہ کیا گیا ہے ۔

 Y33T میں FHD + ان سیل ڈسپلے کے ساتھ 6.58انچ کی سکرین ہے جو خوبصورت رنگوں اور بہترین ڈیٹیلز کے ساتھ صارف کے لیے گیمنگ اور ویڈیو سٹریمنگ کے تجربہ کوخود بخود حسین تر بنا دیتی ہے ۔اس ڈسپلے کی ایک اور خاص بات اس کا مخصوص آئی پروٹیکشن موڈ*  ہے ، جو آن ہو نے پر نقصان دہ نیلی روشنی کو فلٹر کرتا ہے اور صارف کی آنکھوں کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اس طرح صارفین  Y33T  میں پہلے سے موجود  بلیو لا ئٹ فلٹر کے تحفظ سے بہترین پکچر کوالٹی کے ساتھ فلم اور گیم کا لطف اٹھا سکتے ہیں ۔ 

قیمت اور دستیابی:

ویوو کا نیا    Y33Tاس وقت پاکستان میں  جازب نظر سٹاری گولڈ رنگ  میں  39,999روپے کی قیمت پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کو خرید سکتے ہیں۔

ویوو    Y33Tکے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا    Y33Tسمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں https://www.vivo.com/pk/products/Y33T 

مزید :

اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]
Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button